کالعدم جماعت کا احتجاج: وزیراعظم نے علما ئے کرام کا اجلاس بلا لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم جماعت کے احتجاج کے معاملے پر آج علما ئے کرام کا اجلاس بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس میں علمائے کرام کو اعتماد میں لیں گے اور کالعدم جماعت کے مظاہرے اور مطالبات پر بات کریں گے۔

مزید یہ کہ وزیر اعظم عمران خان مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام کا نکتہ نظربھی معلوم کریں گے اور انہیں رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی کے بارے بھی آگاہ کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More