چارسدہ میں فائرنگ سے نوجوان قتل ، مشتعل افراد نے ملزم کے گھر کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا

چارسدہ:چار سدہ میں معمولی تلخ جھگڑے پر ملزم نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا جس پر مقتول کے لواحقین مشتعل ہو گئے اور مبینہ قاتل کے گھر کو آگ لگا کر قاتل کو زندہ جلا دیا۔

مشتعل افراد کی جانب سے مبینہ قاتل کے گھر کو آگ لگانے سے اس کی والدہ بھی جھلس کر زخمی ہو گئی ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنس گیس کی شیلنگ کی۔

پولیس کے مطابق مشتعل افراد کے پتھراو¿ کے باعث ایس ایچ او سٹی بہرہ مند خان بھی زخمی ہو گئے ۔ قتل کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More