عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے خلاف درج دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی گئی ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میرے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ، مقدمے میں سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے اور کام سے روکنے کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایف نائن پارک جلسے میں عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دیں ، ان کی تقریر کا مقصد پولیس حکام اورعدلیہ کو دہشت زدہ کرنا اور انہیں قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے سے روکنا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More