وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے جیکب آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف جیکب آباد پہنچنے کے بعد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے جھل مگسی روانہ ہو گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جیکب آباد پہنچ گئے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام، چیف سیکرٹری بلوچستان نے اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیر اعظم کو بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے جھل مگسی روانہ ہو گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More