قربانی کے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے 17 بکرے ہلاک

رائیونڈ: قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، جس وجہ سے دو افراد شدید زخمی جبکہ 17 بکرے ہلاک ہو گئے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا رہا تھا کہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، جس وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو ریسکیو کی ٹیم نے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا، تاہم ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا ررہا تھا۔

اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور مانگا منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More