ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 600 سے زائد ہو گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ یومیہ کیسز کی تعداد 600 سے زائد ہو گئی۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 641نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے باعث مزید2مریض انتقال کر گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کے لیے18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے۔

مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چار فیصد رہی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق زیر علاج 119مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More