حمزہ شہباز کا حلف آئینی بحران پیدا کرے گا، پنجاب کابینہ کا اعلامیہ

لاہور: وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پنجاب کابینہ اجلاس میں گورنر ہاؤس میں پیدا شدہ صورتحا ل پر تشویش کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کے آئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہباز کا حلف آئینی بحران پیدا کرے گا۔پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرف سے ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل ابھی زیر سماعت ہے۔بحران سے بچنے کے لیے ہمیں عدالتی احکامات کا انتظار کرنا چاہیے۔

اعلامیہ کے مطابق انتظامیہ فریق نہ بنے، پولیس کے ذریعے گورنر ہاؤس پر چڑھائی نہ کرے۔کابینہ کا آج کا اجلاس گورنر کے احکامات کے تحت ہوا ہے۔ اعلامیے میں٘ حمزہ شہباز کے الیکشن کو متنازعہ اور غیر قانونی قرار دیا گیاہے۔

پنجاب کابینہ کے مطابق گورنر پنجاب کے احکامات کی تشریح کے لیے عدالت عالیہ ہی مناسب فورم ہے۔عدالت سے تشریح کے لیے رجوع کیا جارہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More