گورنر ہاؤس میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کی اجازت نہیں دی گئی

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ غنڈوں کی مدد سے تقریب کا انعقاد مجرمانہ فعل ہے ۔انتظامیہ کو وارننگ دی اگر گورنر ہاؤس کو خالی نہ کیا گیا ذمہ داری سیکریٹری ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ گورنر ہاؤس میں ہونے والے حملے کا فوری نوٹس لیں۔غیرآئینی طور پر زبردستی سے جعلی وزیراعلی ٰسے حلف کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More