حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

لاہور: نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیا۔

اسپیکر قومی اسبلی نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر حمزہ شہباز سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتخابات کیے گئے تھے جبکہ گورنر ہاؤس کو سیل کر دیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More