ایم کیو ایم پاکستان کے وزراء کا وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا امین الحق اور فروغ نسیم نے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا، ایم کیو ایم رہنما فروغ نسیم نے کہا کہ میرا استعفیٰ کچھ دیر میں وزیراعظم کو مل جائے گا۔

متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے رات گئے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا، حکومتی اتحادی ایم کیوایم نے عمران خان حکومت کو چھوڑنے کیلئے اپوزیشن کیساتھ معاہدہ طے کر لیا ہے۔ ترجمان ایم کیوایم کے مطابق آج سہ پہر پریس کانفرنس میں اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، متحدہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن کا ساتھ دے گی، قانونی ڈرافٹ پر ایم کیوایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے دستخط ہو گئے ہیں جس کے بعد دونوں وفود پریس کانفرنس کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More