کورونا سے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے، 24 گھنٹے میں مزید 194 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا کیسز میں کمی کے باوجود ہلاکتیں جاری، 2 اموات کے بعد ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 349 تک پہنچ گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 591 ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 136 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 609 ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز 27 ہزار 492 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں 2 کروڑ 74 لاکھ 42 ہزار 945 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 432 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 962 کیسز، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 109 ، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 988 جکہ بلوچستان میں 35 ہزار 471 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد ایک لاکھ 35 ہزار 58، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 700 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 261 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More