ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاملات طے پاگئے، حتمی اعلان آج ہوگا

کراچی: ایم کیو ایم اور اپوزیشن کی ہونے والی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق معاملات طے پا گئے۔

متحدہ اپوزیشن کے رہنماوں نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے  پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کے معاملات طے پا گئے ہیں۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں  کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ تفصیلات سے آج باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔مبارک ہو پاکستان۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ جب معاہدہ ہوگیا تو پھر اعلان کیوں نہیں کیا جارہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More