وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب، اتحادی جماعتوں کو سربراہان کو بھی بلا لیا گیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آج 2بجکر 30 منٹ پر کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔

کابینہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان بھی خصوصی دعوت پر شریک ہوں گے، اجلاس میں کابینہ کے اراکین اور شرکا کو مراسلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ، انہوں نے کہا ہے کہ مصروفیت کے باعث اجلاس میں نہیں آسکتا۔ جبکہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی کابینہ کے اجلاس میں نہیں جائینگے۔

یاد رہے کچھ دیر قبل وزیر اعظم نے کہا تھا کہ دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا اور یہ جو سازش ہے اس کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ خط دکھانے کا مقصد ہی یہ ہو گا کہ یہ اس بیرونی سازش سے بچ جائیں۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ خط اتحادی جماعت کے ایک ایک رکن کو دکھائیں گے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ انجانے میں بیرونی سازش کا حصہ بن جائیں اور خط میں واضح ہے کہ یہ بیرونی سازش ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More