تازہ ترین
ترنول پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق

ترنول پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق

اسلام آباد: (30 جولائی 2020) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ترنول پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

حادثے کے بعد اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور ٹرین پرپتھراوَ کیا۔ انتظامیہ نے پولیس کو موقع پر طلب کرلیا۔

ریلویں ذرائع کے مطابق ٹرین پشاورسے راولپنڈی جارہی تھی کہ دو خواتین پھاٹک پار کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئیں۔

خیال رہے کہ 3 جولائی کو پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پھاٹک پر ٹرین کوسٹر سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 22 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top