کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 جاں بحق، 8 زخمی

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

کراچی میں ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب مسافر بس حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد میں ایک مرد اور خاتون شامل ہیں۔ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ۔ حادثے کا شکار بس میں زیادہ تر زائرین سوار تھے۔

دوسری جانب نارتھ کراچی گودرا کےقریب ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی۔ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ متوفی اسامہ کے اہل خانہ نے مقدمہ درج کروادیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More