ملتان کے شہری مہنگائی میں اضافے سے پریشان

ملتان: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے ماہانہ اضافے کے خدشے نے شہر اولیاء ملتان کے باسیوں کو پریشان کر دیا۔

مسلسل بڑھتی مہنگائی کم نہ ہوئی تھی کی حکومتی اراکین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ اس اعلان پر ملتان کے باسی دہری پریشانی کا شکار ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے جس سے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، اب اس خدشے کے بعد مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی بہت زیادہ ہے، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More