ملتان: سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں دن بدن اضافہ، شہری پریشان

ملتان: سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ہے جس کے باعث گھریلو صارفین اور ہوٹل مالکان پریشانی میں مبتلا ہیں۔

جنوبی پنجاب میں جیسے جیسے سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ہی سوئی گیس کی آنکھ مچولی بھی بڑھنے لگی ہے۔ ملتان کے شہری کہتے ہیں کہ جب جب کھانا پکانے کا وقت ہوتا ہے سوئی گیس لوڈ شیڈنگ آڑے آجاتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی بندش کے باعث ہوٹل سے کھانا لانا پڑتا ہے۔ گھریلو اور کمرشل صارفین نے حکومت سے سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پشاور میں بھی

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More