قوم کو آپ کے فلسفے کی نہیں، سستے داموں پر بجلی گیس اور پیٹرول چاہیے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب! خود شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پہ پتھر نہیں مارتے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب عوام کی افلاس بے بسی بھوک بے روزگاری اور معاشی تباہی دیکھ کر اب آپ کے جھوٹوں کا جواب دینے کا بھی دل نہیں کرتا ، ”ایمان“ اور ریاست ِ مدینہ کی بات کرکے عمران صاحب ہر روز سرعام جھوٹ بولتے ہیں، قوم کو آپ کی حسد سے بھری تقریروں کی نہیں، آٹا، چینی گھی، دوائی کی سستی قیمت چاہئے،قوم کو آپ کے فلسفے کی نہیں، سستے داموں پر بجلی گیس پیٹرول چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف گیسٹ نواز شریف تھے، آپ نہیں ‎عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں آپ کو اس لئے نہیں بلایا گیا کیونکہ آپ ووٹ چور، فاشسٹ اور کٹھ پتلی ہیں، ‎عمران صاحب جھوٹ کے دریا بہا کر ”ایمان“ اور ریاست ِ مدینہ پہ اپنی گھٹیا سیاست چمکاتےہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More