ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر علی سیف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی تعینات

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ایم کیو ایم کے سابق سینٹر محمد علی سیف سمیت دو معاون خصوصی تعینات کیے ہیں جبکہ کامران بنگش سمیت بعض وزراء کے محکموں میں ردبدل کیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں دو نئے معاون خصوصی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ بعض وزراءکے محکموں میں ردبدل کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے نئے معاون خصوصی کی منظوری دے دی۔ محمد علی سیف معاون خصوصی برائے اطلاعات جبکہ سابقہ سیکرٹری فنانس صاحبزادہ سعید معاون خصوصی برائے توانائی نامزد کر کیے گئے ہیں۔

ایک اور اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے بعض وزراء کے محکموں میں ردبدل کیا گیا ہے، کامران بنگش سے اطلاعات کا محکمہ واپس صرف ہائر ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے جبکہ ارشد ایوب آبپاشی اور فیصل امین گنڈا پور بلدیات کے منسٹر مقرر کر لیئے گئے۔ صوبائی وزیر انور زیب زکوۃ و عشر اور معاون خصوصی تاج محمد ترند محکمہ مال کے انچارج ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More