متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں دسمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا جس کے تحت تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم پرائس کمیٹی کےمطابق دسمبر کے لیے سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.80 درہم سے کم کرکے 2.77 درہم کی گئی ہے جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.69 درہم سے کم کرکے 2.66 درہم فی لیٹر کی گئی ہے۔

ای پلس 91 پیٹرول 2.61 درہم کی بجائے 2.58 درہم فی لیٹر پر دستیاب ہوگا ۔ ڈیزل 2.81 درہم فی لیٹر کی بجائے 2.77 درہم فی لیٹر ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More