لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چھ دہشتگرد گرفتار

لاہور: ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیس آپریشنز کرتے ہوئے چھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں انتیس انٹیلی جنس بیس آپریشنز کئیے گئے۔ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مختلف کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن میں صغیر حسین، عبدالجبار، سفیان، کریم بخش، ذیشان علی، سید جعفر شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دستی بم، ڈیٹونیٹرز، جدید اسلحہ، اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کیاگیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے تمام مبینہ دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More