وزیراعظم عمران خان آج سوہاوہ میں القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

جہلم: وزیراعظم عمران خان آج سوہاوہ میں القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے، القادر یونیورسٹی میں اسلامی تعلیمات کے ساتھ جدیدسائنسی علوم بھی پڑھائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کریں گے، القادر یونیورسٹی میں تصوف اورروحانیت پرمبنی تعلیم دی جائے گی جبکہ اسلامی تعلیمات کےساتھ جدیدسائنسی علوم بھی پڑھائےجائیں گے۔ القادریونیورسٹی کا ایک بلاک مکمل ہوچکاہے جبکہ یونیورسٹی کے 2 مزید بلاکس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔

عظیم صوفی بزرگ شیخ عبدالقادر جیلانی کے نام سے منسوب یونیورسٹی اسلام کے سنہری اصولوں پرمبنی اور جدید تحقیقی مرکز ہے، یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کےسیرت النبی ﷺ اورصوفیا کرام کی تعلیمات کے فروغ کے وژن کی تکمیل اور نوجوانوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔ یونیورسٹی میں مینجمنٹ سائنسزکی کلاسزکاباقاعدہ آغاز کردیاگیاہے۔

ملک بھر سے 60سےزائدطلباو طالبات نےداخلہ حاصل کرلیاہے وزیر اعظم عمران خان افتتاح کےموقع پرمہمانوں اورمیڈیاسےخطاب کریں گے جبکہ سوہاوہ جہلم میں اسلامی تعلیمات، تصوف اورجدید سائنسی تحقیق کیلئے بنائی جانے والی درسگاہ میں فیکلٹی اور طلبہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More