سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، مریم نواز ملتان پہنچ گئیں

ملتان: جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان ایئر پورٹ پہنچ گئیں۔

مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر، پارٹی کے سینئر رہنما پرویز رشید اور وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناء اللّٰہ بھی ہیں۔ مریم نواز تونسہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گی، وہ ملتان سے براستہ سڑک تونسہ کے لیے روانہ ہو گئیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں ملتان، تونسہ اور راجن پور کا دورہ کریں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کا دورہ 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More