سیہون میں کشتی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ: سیہون میں مسافروں سے بھری کشتی اُلٹنے کے واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے

پولیس کے مطابق سیہون کی یونین کونسل ٹلٹی کے نواحی گاؤں بلال پور میں کشتی اُلٹنے سے 4 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچہ اور خواتین بھی شامل ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی پر 20 سے زائد افراد سوار تھے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال سے تباہ کاریاں جاری ہیں، جن میں دیہات کے دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں جب کہ بیشتر متاثرہ علاقے تاحال دریا کا منظر پیش کررہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More