اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین ملٹی میڈیا نیوز ٹکر پاکستان

بحرین کیساتھ اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے کے متمنی ہیں، شاہ محمود قریشی

منامہ: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ بحرین کیساتھ اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے کے متمنی ہیں۔

یہ بات انہوں نے منامہ میں بحرین کے ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کو بحرین کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 2019ء میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ بحرین سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت ملی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سلطنتِ بحرین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے کے متمنی ہیں ۔ملاقات کے دوران بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود سے متعلقہ امور پر بھی زیرِ بحث آئے۔ ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ نے بحرین کی تعمیر و ترقی میں، یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے بحرین کی دفاعی و سیکورٹی استعداد کی ترقی میں پاکستان کی معاونت کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے بحرین کے وزیر اعظم، ولی عہد، شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہ ء پاکستان کی دعوت دی۔

وزیراعظم بحرین نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی قیادت اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ بحرین کے وزیر اعظم، ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related posts

کراچی: رینجرز اور پولیس پر حملوں کا منصوبہ ناکام، کالعدم تحریک کا کمانڈر گرفتار

login web

وزیراعظم آج کوہالہ ہائڈرو پاور پروجیکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

faraz ahmed

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا راولپنڈی میں خطاب

faizan hussain

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More