تازہ ترین
خانہ کعبہ کو غسل دینے اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

خانہ کعبہ کو غسل دینے اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

مکہ مکرمہ: (29 جولائی 2020) خانہ کعبہ کو غسل دینے اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا غلاف کعبہ مسجدالحرام پہنچا دیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں ہرسال کی طرح ایک سو ساٹھ ماہر کارکنان حصہ لیں گے۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم ، 120 کلو سنہری اور 100 کلو چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں نماز عشا کی ادائیگی کے بعد غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل شروع ہو گا جو تا وقت سحر جاری رہے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top