تازہ ترین
ایمی ایوارڈز2020 کی نامزدگیوں کا اعلان

ایمی ایوارڈز2020 کی نامزدگیوں کا اعلان

واشنگٹن: (29 جولائی 2020) ایمی ایوارڈز 2020کی نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا۔ سب سے زیادہ شعبوں میں نامزدگی گرافک ناول واچ مین کو ملی۔ نیٹ فلکس نے ٹیلی ویژن کے آسکر سمجھے جانے والے اس ایوارڈز کی نامزدگیوں میں ایچ بی او کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

بہتر ویں ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں میں نیٹ فلکس بازی لے گیا جس نے مختلف شعبوں میں 160نامزدگیاں حاصل کرکے ایچ بی او کے ایک سو سات کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مختلف شعبوں میں نامزدگیوں کی بات کی جائے تو واچ مین 26کے ساتھ نمایاں ہے۔ دی مارویلیس مسس میسل کو ایمی ایوارڈز میں 20نامزدگیاں ملی ہیں۔

اسی طرح سیکسیشن اور اوزارک بھی 15،15 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔ ایمی ایوارڈز کا ٹیلی ویژن کے آسکر کا درجہ حاصل ہے جس کی تقریب بیس ستمبر کو ہوگی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top