تازہ ترین
لاہور میں چھتیں گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی

لاہور میں چھتیں گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی

لاہور: (29 جولائی 2020) شہر کے مختلف مقامات پر چھتیں گرنے کے دو واقعات پیش آئے۔ افسوسناک حادثوں میں چھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک خاتون ا ور بچی سمیت چار افراد زخمی ہوئے ۔

پہلا واقعہ موہنی روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے سے گھر میں موجود 12سالہ ثانیہ ، چھ سالہ رانیہ اور ان کی والدہ ملے تلے دب گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ ملبے تلے دبے تمام افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق چھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

دوسرا واقعہ عامر ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں لیبارٹری کی چھت گر گئی ۔ چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 25سالہ اویس اور 27سالہ خاور شامل ہیں ۔ ریسکیو حکام نے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹا کر آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top