تازہ ترین
بھائی نے معمولی تلخ کلامی پر بڑے بھائی کو قتل کردیا

بھائی نے معمولی تلخ کلامی پر بڑے بھائی کو قتل کردیا

فیصل آباد: (29 جولائی 2020) بھائی نے معمولی تلخ کلامی پر بڑے بھائی کو قتل کردیا ۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

ماموں کانجن کے علاقے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا ۔تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں پانچ سو گیارہ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو گولی مارکر ابدی نیند سلا دیا۔

ملزم ناصر نے اپنے بڑےبھائی غلام عباس کو پستول کے فائر سے قتل کر دیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر شبہ میں ناصر کو پکڑا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کماد کے کھیت سے آلہ قتل بھی برآمد کروا دیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دی۔

Comments are closed.

Scroll To Top