اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ نے برطانیہ سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کر دیا۔

اسکاٹش وزیر اعظم نکولا اسٹرجن نے برطانیہ سے علیحدگی کے حوالے سے پارلیمان میں ایک نئے ریفرنڈم کے لیے اپنا روڈ میپ پیش کر دیا ہے۔ اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی سربراہ سن 2023 کے موسم خزاں میں ایک ریفرنڈم کروانے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔

ریفرنڈم میں ملک کے تقریباً 5.5 ملین باشندے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے یا برطانیہ کے ساتھ رہنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم اسٹرجن بریگزٹ کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک کے طور پر یورپی یونین میں واپس لانے کی خواہاں ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More