شاہین شاہ آفریدی او ڈی آئی باولنگ رینکنگ میں ٹاپ تھری میں شامل

لاہور: شاہین آفریدی ون ڈے بالنگ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو محنت کا صلہ مل گیا۔ شاہین نے ون ڈے بالنگ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ آئی سی سی نے تازہ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔ شاہین آفریدی کی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ پاکستانی فاسٹ بالر چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

شاہین آفریدی ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں بھی چوتھے نمبر ہیں۔ ون ڈے اور ٹی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں فارمیٹس میں پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔

بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں بھی چوتھے نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں محمد رضوان کا دوسرا نمبر ہے جب کہ ون ڈے رینکنگ میں امام الحق کی دوسری پوزیشن ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More