جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی۔ ملک ابھی تک عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے حکم نامے اور گرے لسٹ سے نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہو گیا ہے جبکہ لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More