ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

کراچی: ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں کراچی میں ہو گا جس میں وزارت مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی ، سپارکو اور موسمیات کے نمائندے شریک ہونگے۔ دوسری جانب پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔

اجلاس کے دوران ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے نئے اسلامی ماہ کا اعلان کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More