تازہ ترین
مودی کو اقتدار سے محروم کرنے کیلئے سازشیں رچی جارہی ہیں، نیپالی وزیراعظم

مودی کو اقتدار سے محروم کرنے کیلئے سازشیں رچی جارہی ہیں، نیپالی وزیراعظم

کھٹمنڈو: ( 29 جون 2020) دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بھارت باز نہ آیا۔ نیپالی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے کے بعد اب مودی سرکار اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے اور انہیں اقتدار سے محروم کرنے کیلئے سازشیں رچی جارہی ہیں۔

نیپالی وزیر اعظم اولی بھی انتہا پسند بھارت کی چالوں پر پھٹ پڑے۔ کٹھمنڈو میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیپالی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی اور ان کے چیلے ، نیپال کے نئے نقشے کے جاری ہونے پر آگ بگولہ ہیں ، جس میں لپو لیکھ، کالاپانی اور لمپیا دھورا کے علاقوں کو نیپالی حصہ تسلیم کیا گیا ہے اور اسی بنا پر اب بھارتی حکومت ان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی پر اتر آئی ہے۔

وزیر اعظم اولی نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت کے خاتمے کیلئے اب بھارت سے سازشیں ہورہی ہیں اور ایسے افراد کو اقتدار کا حصہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو بھارت نواز ہوں ۔ ان کے مطابق انہیں حکومت سے محروم کرنے کی ہر سازش کو وہ ناکام بنا دیں گے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top