تازہ ترین
دہشتگرد حوصلہ پست نہ کرسکے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ 242 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

دہشتگرد حوصلہ پست نہ کرسکے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ 242 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

کراچی: (29 جون 2020) معیشت کو تباہ کرنے والے خود خاک ہوگئے۔ حملے کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا عمل ایک لمحے کیلئے بھی معطل نہ ہوا۔ مارکیٹ تیزی کیساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے کے ناپاک عزائم لےکر آنے والےدہشتگروں کے عزائم وطن کےجانباز سپوتوں نے خاک میں ملادیئے۔ اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کاعمل بلا تعطل جاری رہا۔

امن دشمنوں کا حملہ بھی حوصلہ پست نہ کرسکا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روزمارکیٹ 242 پوائنٹس کے اضافے سے 34 ہزار 181 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 329 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 169کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 138کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top