تازہ ترین
جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری

تہران: (29 جون 2020) ایران نے القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ایران نے انٹرپول سے ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر افراد کی گرفتاری میں مدد دینے اور تمام افراد کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث دیگر چھتیس عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل علی الکاسی مہر نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست ہیں۔

ایران ٹرمپ کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد بھی ان کا پیچھا کریں گے۔پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کو رواں برس تین جنوری کو امریکا نے بغداد ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کرکے قتل کردیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top