میکسیکو سٹی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی میں چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 3 افراد ہلاک، 4زخمی ہو گئے۔

ابتدائی معلومات میں طیا رہ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے،  طیارہ ٹکرانے سے سپر مارکیٹ اسٹور بھی تباہ ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حادثے کی جگہ دھماکے کا بھی خدشہ تھا لیکن فیڈرل سول پروٹیکشن نے عوام کو خطرہ نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے پہلے انجن میں سے دھواں نکل رہا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More