کورونا وائرس: امریکا نے 16 ممالک کو خطرناک قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکا نے 16 ممالک کو کورونا کے باعث خطرناک قرار دیتے ہوئے سیاحت پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی مرکز برائے تحفظ وانسداد امراض نے یونان، آئرلینڈ، لیبیا، ایران سمیت 16 ممالک میں کورونا وائرس میں تیزی کے باعث سیاحت پر پابندی لگائی ہے۔ کورونا وائرس کی پانچویں لہر اور اومیکرون کے تیز پھیلاؤ نے دنیا بھر میں ایک بار پھر خوف کے سائے گہرے کردیئے ہیں اور بیشتر ممالک میں پھر سے پابندیاں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔

امریکا نے کورونا کی پانچویں لہر کے باعث جن 16 ممالک کو خطرناک ملک کی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں یونان، ایران، اندورا، قازقستان، آئرلینڈ، لیبیا، مالٹا، لیسوتھو، جبل طارق، غواڈالوپ، کوراکاؤ، آئل آٖف مین، مارٹینیق، سینٹ بارتھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

ان ممالک کے حوالے سے امریکی مرکز برائے تحفظ انسداد امراض نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں انہیں خطرناک ممالک قرار دیتے ہوئے ان ممالک کے لیے سیاحت کی پابندی لگائی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More