تازہ ترین
کورونا وبا کے باعث مزید 5 اموات

کورونا وبا کے باعث مزید 5 اموات

اسلام آباد:(11 ستمبر 2020) ملک بھر میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے باوجود نئے کیسز اور اموات کا رجحان برقرار ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ہلک وائرس سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد چھ ہزارتین سو ستر ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 371 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سب سے زیادہ سندھ میں کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں ایک لاکھ 31 ہزار 404، پنجاب میں 97 ہزار 533،خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 823، بلوچستان میں 13 ہزار 282، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 131، اسلام آباد میں 15 ہزار 832 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 366 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 28 لاکھ 79 ہزار 655 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 534 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 206 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top