حکمرانوں کی غیر سنجیدگی ایک عام معاملے کو بحران میں تبدیل کر دیتی ہے

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی غیر واضح پالیسی کی وجہ سے دس سکیورٹی اہلکار شہید اور اسی سے زیادہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں ،حکومت ایک دن مظاہرین سے مذاکرات کرتی ہے دوسرے دن کہتی یہ عسکری تنظیم ہے،،پہلے معاہدہ کرتے ہیں پھر کہتے وزیراعظم کو گزشتہ معاہدے کا علم نہیں تھا، حکمرانوں کی غیر سنجیدگی ایک عام معاملے کو بحران میں تبدیل کر دیتی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کے پارلیمان نے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا، حکومت اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد لیکر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے، نیشنل ایکشن پلان کی موجودگی میں حکومت کی بوکھلاہٹ قابل تشویش ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More