کوئٹہ: قومی شاہراہ پر ٹرک اور پک اپ گاڑی میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ: مستونگ میں کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر مزدہ ٹرک اور پک اپ گاڑی میں تصادم ہوگیا۔ تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی،آگ کی شعلے آسان کو بلند ہونے لگےآگ سے تین افراد زند جلھس کر جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ر محمدالیاس کبزئی نے فوری طور پر لیویز حکام کو ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ر محمدالیاس کبزئی، ایف سی 78ونگ کمانڈنٹ لیفٹیننٹ کرنل ندیم عباس اسسٹنٹ کمشنرمستونگ، لیویز اور ایف سی فورسز کے دیگر حکام لیویز ایف سی فورسز کے بھاری نفری کے ہمرہ موقع پر پہنچ کر فائر برگیڈ کو طلب کرکےریسکیو آپریشن کرکے آگ کو بجادیا گیا۔

آگ سے دونوں گاڑیوں میں سوار تین افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے۔ جلی ہوئی لاشوں کو نکال کر شناخت کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More