ایندھن اور بجلی کی کھپت میں اضافہ مضبوط اقتصادی ترقی کی نشانیاں ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا ہے کہ ایندھن اور بجلی کی کھپت میں اضافہ مضبوط اقتصادی ترقی کی نشانیاں ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹ کیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ڈیزل کی طلب 26فیصد جبکہ میں پیٹرول کی طلب 14فیصد بڑھی ہے، رواں سال میں بجلی کی کھپت میں بھی 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ سب مضبوط اقتصادی ترقی کی نشانیاں ہیں، اقتصادی ترقی گزشتہ سال سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More