دوسرا گال ٹیسٹ،سری لنکا جیت کیلئے پر امید

گال: پاکستان سری لنکا دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز کا میچ جاری ہے۔ سری لنکا جیت کے لیے پر امید ہے۔

پاک سری لنکا دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز کا میچ گال اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ گال ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے انہوں نے 49 رنز بنائے۔

بلے باز محمد رضوان 37 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ فواد عالم صرف ایک بنا کر رن آؤٹ ہوگئے اور آغا سلمان 4 رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 81 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے اور امید کی کرن بھی دم توڑ گئی تاہم پاکستان کو میچ ڈرا کرنے کے لیے آج کا پورا دن وکٹ پر گزارنا ہو گا۔

کھلاڑی محمد نواز بھی بابر اعظم کے جاتے ہی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

دوسری جانب سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 3 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک ایک وکٹ  حاصلکی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More