گزشتہ حکومت نےترقیاتی فنڈزمیں کمی کردی، احسن اقبال

اسلام آباد: کنونشن سنٹراسلام آباد میں ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس ہو رہی ہے جس میں معاشی ماہرین شرکت کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا کانفرنس کے شرکا سے خطاب شیڈول ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کےزیرانتظام ٹرن اراؤنڈپاکستان سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورحکومت میں ہم نےوژن 2025 لانچ کیا جس کا مقصد پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاناتھا۔گزشتہ حکومت نےترقیاتی فنڈزمیں کمی کر دی۔ اب ہمارامقصد گزشتہ سمیت موجودہ چیلنجزسےنمٹناہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرلےکرجائیں گے، یوکرین روس تنازع کےباعث دنیابھرمیں مہنگائی بڑھی۔ حکومت کےپاس وسائل نہیں،مالی بحران کاشکارہیں۔ پوری کوشش کریں گے اور پاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرلےکرجائیں گے۔ نوجوانوں کوآگےبڑھنےکےمواقع فراہم کرناہوں گے، ملک میں سیاحتی فروغ کیلئےاقدامات کررہےہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More