مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نےمختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا منظورکرلیا افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزادینے کا بھی فیصلہ قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کی منظور دے دی گئی کاروباری آسانیوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے کابینہ کمیٹی بھی تشکیل پاگئی کابینہ نے ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے کی بھی شدید مذمت کی ہے ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزرامریم اورنگزیب شیری رحمان وزیراعظم کے مشیر قمرزمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرکے کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بتایاکہ وفاقی کابینہ نے ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے شدید مذمت کی وزیر داخلہ سے آئندہ اجلاس میں رپورٹ طلب کی ہے وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے ورک ویزا کیٹیگری میں سب کیٹیگری شامل کی ہے جبکہ افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل پر ویز ادینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق اور قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کی منظوری دی ہے

وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان کے مطابق خطرناک فضلے کوٹھکانے لگانے سے متعلق اہم پالیسی بنائی گئی عوام اور ماحول کے تحفظ کے لیے یہ پالیسی بہت ضروری ہے ۔ وفاقی کابینہ نے الیکٹرک پنکھوں کے توانائی سے متعلق معیار مقررکرنے کی منظوری سمیت حج پالیسی 2022 کا نیا مسودہ بھی منظور کیا ہے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More