بلال صدیق کمیانہ سی سی پی او لاہور تعینات

لاہور: بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا۔

چیف سیکریٹری کامران علی افضل نے بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او تعینات کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کا تعلق پولیس سروسز کے 24ویں کمان سے ہے۔

بلال صدیق کمیانہ مختلف اضلاع میں آر پی او،سی پی او اور ڈی پی او کے اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہ آر پی او فیصل آباد، آر پی او شیخوپورہ،سی پی او راولپنڈی تعینات رہ چکے ہیں۔

بلال صدیق کمیانہ ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی،ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ بھی تعینات رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More