نیب نے فرح خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

لاہور: نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، نیب نے فرحت شہزادی عرف فرح خان کیخلاف انکوائری شروع کردی۔

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو انکوائری کا حکم دے دیا، فرحت شہزادی عرف فرح خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔ یاد رہے خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان پر کرپشن کے کئی الزامات سامنے آرہے ہیں ، ان پر پنجاب میں غیرمعمولی فنڈز دیئے جانیکا انکشاف بھی سامنے آیا تھا۔

دستاویزات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کی سفارشات پر فرح خان کے گاوں کو 11 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز دیئے گئے۔ فرح خان کے گاوں گھنگ میں 11 کروڑ روپے کا ترقیاتی کام ہوا۔ فرح خان کے گاؤں میں سیوریج،سڑکیں، ٹف ٹائیلز، فیملی پارک اور اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کو 3 سال میں 45 ارب روپے مالیت کے منصوبے دینے میں بھی فرح خان کی سفارشات شامل تھیں۔ جبکہ ان کے اثاثوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More