وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ سعودی عرب سے بھائی چارے اور دوستی کا رشتہ مزید پختہ ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت 13 رکنی وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہے۔ روانگی سے قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں آج سعودی عرب کے دورے پر جا رہا ہوں۔

دورہ سعودی عرب سے بھائی چارے اور دوستی کا رشتہ مزید پختہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت سے وسیع پیمانے پر بات چیت کروں گا کیونکہ سعودی عرب ہمارے بڑے دوستوں میں سے ایک ہے۔ سعودی عرب 2 مقدس مقامات کے محافظ کے طور پر خاص مقام رکھتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More