لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکہتے ہیں اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پوری امید ہے ق لیگ ہمارے ساتھ رہے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور کا کہنا ہے کہ حکومت کے نمبرز پورے ہیں، اپوزیشن منہ کی کھائے گی، چوہدری برادران بخوبی جانتے ہیں کہ شریف برادران ماضی میں کیسے وعدہ خلافی کرتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ترین گروپ پارٹی کا حصہ، وہ عدم اعتماد کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ حسان خاور نے کہا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن کو سرپرائز دینے کیلئے ان کے پاس بہت کچھ ہے۔