پشاور: سردی کی آمد پر گیس لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

پشاور: ملک بھر کی طرح پشاور اور اس کے مضافات کے عوام بھی سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ نےشہریوں کا جینا حرام کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے گیس کے حکام کو طلب کرکے ان کی کلاس لے لی۔

سردی میں معمولی اضافے کے ساتھ ہی پشاور اور اس کے مضافات میں گیس کے بحران میں بھی اضافہ ہوگیا۔ شہر کے اکثر علاقوں میں گھروں میں گیس ناپید ہونے سے شہریوں کو کھانے اور ناشتوں کے لالے پڑگئے۔ شہری کہتے ہیں حکومت کے پاس غریبوں کو رلانے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں۔

گیس کے اچانک بحران اور اس کی بندش پر آنے والے بلدیاتی الکشن پر اس کے اثرات کے خوف نے صوبائی حکومت کو ایکشن لینے پر مجبور کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سوئی نادرن گیس کے اعلیٰ حکام کو دفتر طلب کرکے گیس کا مسئلہ 48 گھنٹوں میں حل کرنے کا حکم دے دیا۔

گیس کے بحران کے باعث ایل پی جی کی قیمتں بھی بڑھ گئیں جسکی وجہ سے نانبائیوں کی بھی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More